اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مئی 2024ء کی ترسیلات زر کی رپورٹ جاری کردی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.24 ارب ڈالر وطن بھیجے۔ مئی 2024ء کی ترسیلات اپریل 2024 کے مقابلے میں 43 کروڑ ڈالر زائد ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ورکرز ترسیلات گزشتہ مئی کے مقابلے میں 54 فیصد زائد رہیں اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں 81.9 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔ رواں مالی سال کے 11 مہینوں کی ورکرز ترسیلات 27.09 ارب ڈالر رہیں جو کہ مالی سال2023 کے11مہینوں سے 7.7 فیصد زائد ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں سعودی عرب سے 6.6 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات آئیں۔