فتح جنگ(نامہ نگا ر) سابق چیئرمین یونین کونسل جنگل حاجی محمد اعظم پسوال نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اد ار وں کو نجی شعبہ کے حو الے کرنا انتہائی ظلم و زیادتی ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو مفت تعلیم کی سہولت فراہم کرے لیکن حکومت پنجاب اس کے برعکس تعلیمی اداروں کو نجی شعبہ میں دے کر ایک طرف بے روزگاری میں اضافہ کر رہی ہے تو دوسری جانب غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ کسی بھی معا شر ے و قوم کی ترقی کا دارومدار تعلیم پر ہوتا ہے بد قسمتی سے پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ کو نظر انداز کر رہی ہے، غریب والدین جو بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے مجبورا ان کے بچے تعلیم سے محروم رہ جائیں گے سرکاری تعلیمی اداروں کو نجی شعبہ کے حوالے کرنا تعلیم دشمنی کے مترادف اور عام آدمی کے ساتھ انتہائی ظلم ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں سینکڑوں سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا منصوبہ انتہائی غیر منصفانہ اور غریبوں پر مزیدمالی بوجھ بڑھانا ہے حاجی ملک محمد اعظم نے کہا کہ اٹک جیسے پسماندہ علاقے کے عوام جہاں بے روزگاری نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں لوگ مہنگائی و بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں حکومت کی جانب سے فری تعلیم کی سہولت تھی ان کو اس بنیادی سہولت سے بھی محروم ہونا پڑے گا ۔
سرکاری تعلیمی اداروں کو نجی شعبہ کے حوالے کرنا ظلم و زیادتی ہے، اعظم پسوال
Jun 08, 2024