کلر سیداں (نامہ نگار) موٹرسائیکل خریدنے کیلئے جانے والے شخص کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔راجہ محمد قدیر سکنہ سدیوٹ نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا بیٹا محمد قدیس کیانی شاہ باغ میں ایک میڈیکل کلینک میں کمپوڈر کا کام کرتا ہے جو صبح اپنے گھر سے ڈیوٹی پر گیا۔رات دس بجے تک گھر واپس نہ آیا تو تشویش ہوئی جس پر میں نے اپنے بیٹے سے رابطہ کیا مگر رابطہ نہ ہو سکا۔کلینک سے معلومات لینے کے بعد پتہ چلا کہ میرا بیٹا دن قریب ساڑھے 12بجے کلینک کے مالک حسیب چوہدری سے اپنی تنخواہ میں سے مبلغ چھ ہزار روپے کی رقم وصول کرنے کے بعد احمر نامی لڑکے کیساتھ روات چلا گیا تھا جس کے بعد سے اس کا موبائل فون بند جا رہا ہے۔مجھے خدشہ ہے کہ میرے بیٹے محمد قدیس کو احمر اور اس کے بھائی نے اغواء کر لیا ہے۔