مودی کا دوبارہ وزیراعظم بننامسلمانوں کیلئے خطر ناک، شجاع الدین شیخ 

گوجرخان (نامہ نگار) عبد الرحمن تابانی ناظم نشرو اشاعت، تنظیم اسلامی حلقہ پنجاب پوٹھوہارکے جاری اعلامیہ کے مطابق تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ مودی کا دوبارہ وزیراعظم بن جانا بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیلئے انتہائی خطر ناک ثابت ہوگا بھارت میں لوک سبھا کے حالیہ انتخابات میں بی جے پی کو پہلے سے کم نشستیں ملی ہیں اور بھارتی عوام نے کانگرس اور سماج وادی پارٹیوں کو پہلے سے زیادہ ووٹ دیے ہیںلیکن حقیقت یہ ہے کہ این ڈی اے کے انتہا پسند ہندو پارٹیوں پر مشتمل اتحاد کی مکمل حمایت کے باعث نریندر مودی کا تیسری بار بھارتی وزیراعظم بن جانا تقریباً یقینی ہو چکا ہے حقیقت یہ ہے کہ 2014ء کے بعد سے دنیا کے سب سے بڑے سیکولر ملک ہونے کا دعویدار بھارت ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک کٹر ہندتوا ریاست کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور آج مسلمانوں سمیت بھارت پر بسنے والی تمام اقلیتوں کو نسل کشی کا شدید ترین خطرہ لاحق ہے امیر تنظیم نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں کے لیے اب ناگزیر ہو چکا ہے کہ وہ اپنے دین اور ایمان کی حفاظت کے لیے متحد ہو کر ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھریں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...