اسلام آباد (اپنے سٹاف رپو رٹر سے ) ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ گھرانوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے،ریکوری پروگرام کے تحت سندھ اور بلوچستان کے چھ اضلاع میں لوڈر رکشہ کی تقسیم دادو سے شروع کی گئی ہے ۔سندھ کے پانچ اور بلوچستان کے ایک ضلع میں تقسیم تقریب مرحلہ وار منعقد کی جائے گی ۔ہر ضلع میں 35 مستفید کنندہ میں لوڈر رکشے تقسیم کیے گئے۔ پہلی تقریب تقسیم دادو میں ہوء۔تقریب میں سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان عبید اللہ خان ،سیکرٹری ہلال احمر سندھ برانچ کنور وسیم،ایڈیشنل ڈپٹیکمشنر سمیع اللہ وگن،آئء ایف آر سی کے نمائندے ،ہلال احمر لاڑکانہ برانچ کے معتمد محمود بخش،آڈٹ آفیسر ہلال احمر پاکستان عقیل جوکھیو ،زین العارفین کے علاہ رضاکاروں نے شرکت کی ۔ لائیولی ہڈ پروگرام کے سربراہ سیف جمالی کے مطابق۔دوسری تقریب لاڑکانہ/قمبر شہداد کوٹ ،تیسری تقریب خیرپور /شکار پور اور آخری تقسیم تقریب بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں 9 جون کو منعقد ہو گی۔ سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان عبید اللہ خان،کنور وسیم نے 35مستفید کنندگان میں لوڈر رکشے تقسیم کیے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہلال احمر پاکستان کی جانب سے گھریلو کفالت کے لیے بھینسیں بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جا چکی ہیں ۔اسی طرح گھریلو کفالت کے لیے سیلاب متاثرہ گھرانوں میں بکریاں بھی تقسیم کی جائینگی ۔
دادو میں ہلال احمر کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں لوڈر رکشے تقسیم
Jun 08, 2024