اسرائیل اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل

Jun 08, 2024 | 12:15

ویب ڈیسک

اسرائیل کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو غزہ میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یو این بلیک لسٹ میں روس، افغانستان، صومالیہ، شام، یمن، داعش اور بوکو حرام بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ جون کے آخر تک شائع کردی جائے گی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں کم از کم 5 میں سے چار بچے 72 گھنٹوں میں سے پورا ایک دن خوراک کے بغیر رہے ہیں۔

دوسری جانب یو این انسانی حقوق کے عہدیدار نے اسرائیل کو یو این بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

فرانسسکا البانیز کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 15ہزار فلسطینی بچے مارے جاچکے ہیں، اسرائیل کو بچوں کیخلاف سنگین جرائم پر بلیک لسٹ میں لے جانے کا اقدام تاخیر سے ہوا۔

مزیدخبریں