ٹیچنگ ہسپتال کےچلڈرن وارڈ میں آتشزدگی،وارڈ اورسامان جل کرخاکستر

ساہیوال میں ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، آگ کی شدت کافی زیادہ تھی تاہم سٹاف اور سکیورٹی گارڈز نے اپنی جانوں پر کھیل کر بچوں کی جانیں بچائیں اور 60 سے 70 بچوں کو چلڈرن وارڈ سے نکال کر ایمرجنسی میں شفٹ کر دیا۔آگ لگنے کی اطلاع پر کمشنر،آر پی او،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی موقع پر پہنچ گئے۔آگ کے باعث چلڈرن وارڈ کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ پر قابو پالیا گیا ہے ، ریسکیو کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ۔

ای پیپر دی نیشن