عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کی 12مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار کے خلاف 9مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی، عثمان ڈار اپنے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف عثمان ڈار کی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن