مرغی، سبزی اور فروٹ کے نئے نرخ مقرر، مہنگائی کی شرح میں اضافہ

Jun 08, 2024 | 15:14

ویب ڈیسک

لاہور،انتظامیہ نے مرغی، سبزی اور فروٹ کے نئے نرخ مقرر کر دیے، مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہو گیا۔

برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 426 روپے کی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 283 اور پرچون ریٹ 294 روپے فی کلو پر مستحکم ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں، پیاز درجہ اول کی قیمت 125 روپے فی کلو، آلو کی قیمت 75 روپے فی کلو، ٹماٹرکی قیمت 55 روپے فی کلو، سبز مرچ کی قیمت 110 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں ادرک کی قیمت 640 روپے کلو، لہسن دیسی کی قیمت 280 روپے،فارمی کھیرے کی قیمت 55 روپے فی کلو، میتھی 110 روپے، بینگن کی قیمت 70 روپے کلو، پھول گوبھی کی قیمت 110 روپے اور شلجم کی قیمت 70 روپے فی کلوہے۔

شملہ مرچ کی قیمت 220 روپے کلو، لیموں دیسی کی قیمت390 روپے کلو، مٹر 230 روپے کلو، گھیا کدو 90 روپے کلو، گاجر چائینہ 55 روپے کلو، کریلا 95 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

سیب کالا کولو کی قیمت 310 روپے کلو، آڑو کی قیمت 180 روپے کلو، آلو بخاراکی قیمت 220 روپے کلو، خربوزہ 80 روپے کلو، فالسہ 170 روپے کلو، تربوز 38 روپے کلو، کھجور ایرانی 475 روپے فی کلومیں مل رہی ہے۔

دوسری جانب ادارہ شماریات نے رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں ہونے والے اضافے کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر سالانہ شرح 21.69فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ 14کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔رواں ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 33روپے 39پیسے اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 10روپے 6پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ آلو کی فی کلو قیمت 2روپے 36 پیسے بڑھی۔

رواں ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 7روپے 26 پیسے مہنگے ہو ئے جبکہ چکن کی فی کلو قیمت میں 5روپے 91پیسے کا اضافہ ہوا،مصا لہ جات، گڑ، سگریٹ، دال ماش بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں ڈبل روٹی کی قیمت میں 3 روپے 5پیسے کی کمی ہوئی، انڈے فی درجن 2روپے 27پیسے سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق چاول، چلی پاڈر، خشک دودھ، چینی، دال مونگ بھی سستی ہوئی جبکہ بیف، دہی، چائے کی پتی سمیت 18اشیاء کے دام برقرار رہے۔

مزیدخبریں