مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ خالد ابو جمعہ نے کہا ہے کہ القدس ہمیشہ سے مسلمانوں کا تھا اور رہے گا،یہودی آبا دکار وں کا پرچم بردار جلوس فلسطینیوں کو الجھن میں نہیں ڈالے گا اور مقبوضہ بیت المقدس پر ان کے حق کو تبدیل نہیں کرسکتا ۔الشیخ ابو جمعہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہموں اور گمانوں کا مارچ بونوں کا حملہ اور لوگوں کی بڑی تعداد خوابوں کو لے کر ہمیں الجھن میں نہیں ڈالے گی۔ اس حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گی کہ یروشلم ہمارا شہر ہے اقصیٰ ہماری مسجد ہے۔انہوں نے غزہ کی پٹی پراسرائیل کی خونریز جنگ پر بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں ہونے والی صیہونی جنگ کی شدت کے سامنے تمام سرخیاں اور تاثرات مد ہم ہو جاتے ہیں۔
القدس ہمیشہ سے مسلمانوں کا تھا اور رہے گا: امام مسجد اقصیٰ
Jun 08, 2024 | 15:59