”لانگ مارچ“ ملک و قوم کے حق میں ہے: زاہد مصطفی ملک

Mar 08, 2009 | 17:09

سفیر یاؤ جنگ
سپین (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے سیکرٹری اطلاعات زاہد مصطفی ملک نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اداروں اور با اثر شخصیات کو قانون کے دائرے میں رکھنے اور قانون کی حقیقی حکمرانی کے لئے آزاد و خود مختار عدلیہ کا قیام ناگزیر ہے۔اس حوالے سے \\\"لانگ مارچ\\\"کا فیصلہ ملک و قوم کے حق میں ہے۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے منفی سیاست کا انداز ترک نہ کیا تو عوام ایسی حکومت کی تبدیلی کا پورا حق رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد کشمیر کے بعد پنجاب میں بھی حکومت ختم کر کے ملک میں \\\"ڈیڈ لاک\\\" کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔پیپلز پارٹی اپنے غلط اقدامات واپس لیتے ہوئے عدلیہ سے متعلق اپنے عہد کو پورا کر کے اپنی حکومت اور سیاسی ساکھ بچا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپین میں مقیم پاکستانی \\\"لانگ مارچ\\\" کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بڑی تعداد میں سپین سے لوگ \\\"لانگ مارچ\\\" میں شرکت کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال ۔سینئر نائب صدر راجہ اظہر احسان۔جنرل سیکرٹری محمد عابد قیوم ۔جوائنٹ سیکرٹری کامران برکت ۔پریس سیکرٹری زاہد مصطفی ملک۔اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر محمد اختر بٹ بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔اور میاں نواز شریف کی کال پر لانگ مارچ اور دھرنے میں بھر پور شرکت کریں گے۔
مزیدخبریں