پیرس (ثناءنیوز) فرانس کے شہر روبے کے میئر نے حلال گوشت سے مصنوعات تیار کرنے والی کوئیک فوڈ چین کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ حلال فوڈ ز کی فروخت سے ایسے شہریوں کی حق تلفی ہوتی ہے جو حلال گوشت کے بجائے کچھ اور کھانا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہم حرام گوشت نہیں کھانا چاہتے مگر حکومت ہمیں زبردستی کھلانا چاہتی ہے تو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔