جنابِ مجےد نظامی وہ نہےں جو لفافہ ازم کا شکار ہوکر اپنی قلمی عصمت کو داغدار کرےں اور اپنے الفاظ کو اےک طوائف کی طرح ”قلمی کوٹھے “کی زےنت بنائےں جنابِ مجےد نظامی آئےنے کی حےثےت سے گلی کی نکڑ اور چوک چوراہے پر جو کچھ ہو رہا ہوتا ہے وہ قوم کو دکھانے کی کوشش کرتے ہےں اور آئندہ بھی کرتے رہےں گے جس کا ہمارے حکمران بُرا منا جاتے ہےں۔
جنابِ مجےد نظامی نے ”بی بی “ ہو ےا ”بابو “ پروےزِ صغےر “ ہو ےا ”پروےزِ کبےر “ ”مےاں “ ہو ےا ”بےوی “ نوائے وقت گروپ آف نےوز پےپرز کے صفحات گواہ ہےں کہ آپ نے ہر دور ِ حکومت مےںحق گوئی کا پرچم بلند کےے رکھا ہے اور اِس راست بازی کے پرچم کو کبھی بھی کسی بھی لمحے ذرا بھر کیلئے بھی سر نگوں نہےں ہو نے دےا اور سب سے اہم بات ےہ ہے کہ آپ نے نوائے وقت گروپ پر کسی بھی جماعت اور تحرےک کی چھاپ نہےں لگنے دی اور اِسے نظرےاتی لوگوں کا پسندےدہ نےوز پےپرز بنا دےا جو 50سال پہلے نوائے وقت کا قاری تھا وہ آج بھی نوائے وقت ہی پڑھنے کو ترجےح دےگا اور بہت سارے اےسے لوگ بھی ہےں جو ”نوائے وقتےے “ مشہور ہےں بلکہ ہمارے مہر بان دوست جناب ِ ڈاکٹر اجمل نےازی نے چند اےک کے نام بھی رکھ چھو ڑے ہےں
الحمدللہ ہمارے گھر مےں بھی شروع دن سے نوائے وقت ہی آرہا ہے اب چادر اوڑھ تحرےک کا نےٹ ورک ملک گےر سطح تک پھےلا ہے تو دےگر چند اےک اخبارات بھی مےڈےا سےل کے ذمہ داران منگواتے ہےں مگر نوائے وقت سرِ فہرست ہو تا ہے اور نوائے وقت گروپ نے چادر اوڑھ تحرےک کے مشن اور مقاصد کےساتھ ہر لمحہ اور ہر موقعہ پر ساتھ دےا ہے ہم جنابِ مجےد نظامی کے شکر گزار ہےںاور ےقےناََ ےہ صدقہ جارےہ ہے جس کا ثواب جناب مجےد نظامی کو ملنے کے ساتھ ساتھ جنابِ حمےد نظامی مرحوم کو بھی برابر پہنچ رہا ہے جس طرح ہم نے بڑھتی ہوئی فحاشی و عرےانی کےخلاف علم جہاد بلند کر رکھا ہے اِسی طرح نوائے وقت گروپ آف نےوز پےپرز نے بھی فحاشی و عرےانی کے خلاف بغاوت کا پرچم اُٹھا رکھا ہے۔
روز نامہ نوائے وقت ہو ےا منفرد سٹائل کا ہفت روزہ فےملی مےگزےن ، بچوں کاپسندےدہ پھول مےگزےن ہو ےا بڑوں کا معلوماتی ہفت روزہ ندائے ملت ، اےلےٹ کلاس کیلئے دی نےشن ہو ےا ہر مکتب و ہر مسلک مےں ےکساں مقبول چےنل وقت نےوز ہو ، الحمد للہ آج تک نوائے وقت گروپ کے کسی بھی پلےٹ فارم پر فحاشی و عرےانی کے پےکر مےں ڈھلی تحرےر اور نہ ہی کوئی اےسی تصوےر نظر آئی ہے کہ جس کو دےکھ کر اور پڑھ کر ہمارا سر شرم سے جُھک جائے، نوائے وقت گروپ آف نےوز پےپرز اور چادر اوڑھ تحرےک کا مشن اور منزل اےک ہی ہے کےونکہ نوائے وقت گروپ آف نےوز پےپرز دو قومی نظرےے کا پر چارک ہے اور دو قومی نظرےے کی بنےاد حضرت امام ربانی، شےر ےزدانی ،واقف ِ رموز ِ آےاتِ قرآنی ، قندےلِ نورانی ،محبوب ِ حقانی ،دو قومی نظرےہ کے بانی حضرت شےخ احمد مجدد الف ثانی فا روقی ما ترےدی رضی اللہ عنہ ہی نے رکھی تھی جس کی دعوت پر برِ صغےر کا مسلمان متحرک ،خوابِ غفلت سے بےدار اور بر سرِ پےکار ہواےہ بھی حقےقت ہے کہ حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی ؓ کی متبرک تحرےک ہی کے اثرات تھے جو 1857ءمےں جنگ آزادی 1930ءمےں مطالبہ پاکستان اور 1947ءمےں مملکت خداداد پاکستان کی صورت مےں نمودار ہوئے اور نہ صرف مسلمانانِ ہند کو اےک با وقار قوم کی حےثےت دے گئے بلکہ خود حضرت مجدد الف ثانی کیلئے بھی حےاتِ جا ودانی کا سبب بن گئے۔
حضرت امام ربانی ،شےر ےزدانی ،واقف ِ رموز ِ آےاتِ قرآنی ، قندےلِ نورانی ،محبوب ِ حقانی ،دو قومی نظرےہ کے بانی حضرت شےخ احمد مجدد الف ثانی فا روقی ما ترےدی رضی اللہ عنہ نے اپنے حجرے سے نکل کر رسمِ شبےری کاجو فرےضہ سر انجام دےا وہ ےقےناََ تا رےخ کا اےک روشن باب ہے اور ےہ خاصہ مجدد الف ثانی ؓ ہی کا ہے اور ےہ سعادت ربِ قدےر اور آپکے محبوب سراجِ منےرﷺ کے انتخاب سے آپ ؓ ہی کے حصے مےں آئی تھی آپ ؓ نے جو دو قومی نظرےہ کی تحرےک شروع فر مائی تھی اسکی آبےاری آپکے سلسلہ عالےہ نقشبندےہ مجددےہ کے اکابرےن نے جاری رکھی اور بانی چورہ شرےف نور العرفاءخواجہ سےد نور محمد گےلانی اور سلطان الفقراءخواجہ سےد فقےر محمد گےلانی آپکے دستر خوانِ رو حانےت کے تربےت ےافتہ اکابرےن کی کثےر تعداد جن مےں امےر ملت سےد جماعت علی شاہ ، پےر جماعت علی شاہ ثانی‘ حافظ عبدالکرےم آف عےدگاہ شرےف جےسے اہل بصےرت نے تحرےک پاکستان مےں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر پا کستان کو معرضِ وجود مےں لاےا اور مسلمانوں کو اےک الگ مملکت نصےب ہوئی ۔
آج اس مملکت کی بنےادوں کو کمزور کرنے کیلئے جہاں مذہبی تفرقہ بازی اور مسلمانوں کے در مےان اختلاف کی خلےج وسےع کرنے کیلئے غےر مسلم طاقتےں اپنے باطل کا جال پھےلا رہی ہےں وہاں پر مسلمانوں کی ماﺅں ، بہنوں اور بےٹےوں کی سوچ کو با قاعدہ اےک منظم منصوبہ بندی کے تحت فحاشی و عرےانی کی طرف دھکےلا بھی جا رہا ہے اےسے منتشرماحول اور پراگندہ حالات مےںآبروئے صحافت جنابِ مجےد نظامی اِس پےرانہ سالی کے باوجود بھی نظرےہ پاکستان ٹرسٹ کے پلےٹ فارم سے سکولز ، کالجز و ےونےورسٹےزاور دےنی مدارس کے طلبہ و طالبات کو دو قومی نظرےے کی اہمےت سے آگاہ کرنے اور تحرےک پاکستان کے اکابرےن کے سنہری کارناموں سے روشناس کرانے کیلئے گاہے گاہے سےمےنارز ، کانفرنسز علمی و فکری نشستوں اور مذاکرات کا اہتمام کرتے رہتے ہےں اور دو قومی نظرےے کیلئے نوائے وقت گروپ ہمےشہ پےش پےش رہا ہے اور باقاعدہ نےوز پےپرز اور چےنل کی کچھ نشرےات اور صفحے دو قومی نظرےے کی اشاعت و تروےج کیلئے وقف ہےں اور اےوان ِ کارکنانِ پاکستان مےں تو ہر روز کسی نہ کسی موضوع پر سےمےنارز ، کانفرنس ےا مذاکرہ ہو رہا ہوتا ہے جس مےں مشائخ عظام ،دانشور ، سکالرزکو لےکچرز کیلئے مدعو کرکے نوجوان نسل کو نظرےہ پاکستان کی اساس بارے آگاہ کےا جاتا ہے ۔ لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حضرت مجدد الف ثانی ؓکے افکار و نظرےات کی روشنی مےں اےک منظم تحرےک بپا کی جائے تاکہ دےارِ اغےار سے برآمدہ کلچر کو دےس نکالا دےا جا سکے اور نوجوان نسل کو مغربی ثقافت سے بچا کر سےرت مصطفوی ﷺ کے سانچے مےں ڈھالا جائے اور قوم کی ماﺅں کی گودکو سےرت فاطمتہ الزہرہؓ کا گہوارہ بناےا جائے تاکہ اسکی گود سے حسےنی افکار کے محافظ ، حضرت مجدد الف ثانی ؓ کی پاکےزہ سوچ کے وارث اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجوےری ؓکی گفتار و کردار کے پہرےدار جنم لے سکےں۔