سندھ کی سیاست میں کشیدگی بڑھ گئی، متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا جبکہ ڈاکٹرذوالفقارمرزاکی ایوان میں آمد پر پیپلزپارٹی کے ارکان نے ان کا ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔

Mar 08, 2011 | 08:11

سفیر یاؤ جنگ
سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکرنثاراحمد کھوڑو کی صدارت میں شروع ہوا تاہم ایم کیوایم کے ارکان نے اجلاس میں شرکت نہ کی تاہم ڈاکٹرذوالفقارمرزا ایوان میں پہنچے تو ان کا شانداراستقبال کیا گیا۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی شروع ہوئی تو صوبائی وزیر شازیہ مری نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک قرارداد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو آبادی کی مناسبت سے حقوق دیئے جائیں اور ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے جب تک خواتین ترقی نہیں کریں گی، ملک خوشحال نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو جب بھی معاشرے میں کوئی ذمہ داری ملی انہوں نے خود کو اس کا اہل ثابت کیا جس کی مثال محترمہ بے نظیر بھٹو ہیں۔ قرارداد پر ڈاکٹرذوالفقارمرزا، فرحین مغل، شمع مٹھانی، رائے نازبوزدا، حمیراعلوانی اور دیگر ارکان اسمبلی نے بھی اظہارخیال کیا اورقرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔
مزیدخبریں