تاجک صدر چکلالہ ائیربیس پہنچے تووفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چنگیزخان جمالی نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان میں تاجکستان کے سفیراور سفارتخانے کے اعلیٰ اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس کے بعد صدرامام علی رحمانوف ایوان صدر پہنچے توصدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ ان کے اعزازمیں گارڈ آف آنردیا گیا اوردونوں صدورنے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔ تاجک صدراپنے دورہ کے دوران توانائی، سرمایہ کاری، تعلیم، مواصلات اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات کریں گے۔