چیف الیکشن کمشنرنے بلوچستان کے دوارکان صوبائی اسمبلی عبدالصمد اخونزادہ اورسرداریارمحمد رند کی ڈگریاں جعلی قراردے دیں

Mar 08, 2011 | 09:40

سفیر یاؤ جنگ
چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کی۔ اس موقع پرانہوں نے بلوچستان سے رکن اسمبلی عبدالصند اخون زادہ اور سردار یار محمد رند کی ڈگریاں جعلی قرار دیتے ہوئے متعلقہ ڈی پی اوز کو ان کے خلاف مقدمات درج کرکے کاروائی کرنے کی ہدایات کی۔ ان دوارکان کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے سے جعلی ڈگری ہولڈرز ارکان کی تعداد اکیس ہوگئی ہے جبکہ متعدد مقدمات اس وقت بھی الیکشن کمیشن اور مختلف عدالتوں میں زیرالتواء ہیں۔
مزیدخبریں