سٹاک مارکیٹوں میں مندی رہی اورکراچی سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس بارہ ہزارپوائنٹس سے نیچے آگیا۔

Mar 08, 2011 | 09:50

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازمثبت زون میں ہوا، لیورج پراڈکٹس کی سٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ نے سرمایہ کاروں کو کافی پرامید رکھا اور انڈیکس کاروبارکے آغازمیں ہی ایک سو پچاس سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا تاہم ایم کیوایم اورپپلزپارٹی کے درمیان سیاسی صورتحال کشیدہ ہونے سے انڈیکس بارہ ہزارپوائنٹس کی سطح بھی برقرارنہ رکھ سکا اورپچیس پوائنٹس کی کمی کے بعد گیارہ ہزارنو سو پچھترپوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم گیارہ کروڑانہترلاکھ شیئرزرہا جبکہ حجم کے اعتبارسے لوٹے پاکستان پی ٹی اے کے سودے نمایاں رہے۔ بروکرزکا کہنا ہے کہ سیاسی کشیدگی مارکیٹ کو مندی کی لپیٹ میں رکھ سکتی ہے۔ دوسری طرف لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی۔ مارکیٹ تیرہ پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تین ہزار چھ سو سینتالیس پوائنٹس پربند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، پندرہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، بیالیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ تینتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں