سٹیٹ بینک نے بینکوں کورقم کی کمی دورکرنے کے لئے دس ارب پچانوے کروڑروپے فراہم کردیئے۔

سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اورمالیاتی اداروں کو چار روز کے لئے دس ارب پچانوے کروڑ روپے بارہ اعشاریہ نو ایک فیصد شرح سود پر فراہم کئے ہیں۔ اس سے پہلے بینکوں نے سٹیٹ بینک کو اکیس ارب پینسٹھ کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت کے لئے پیش کیے تھے۔ سٹیٹ بینک نے یہ آپریشن بینکاری نظام میں سرمائے کو متوازن رکھنے کے لئے کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن