”خانانی اینڈ کالیا کیس میں پیسہ استعمال ہوا“ چیف جسٹس نے بیان کا ازخود نوٹس لے لیا

Mar 08, 2011

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + مانیٹرنگ نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے خانانی اینڈ کالیا کی رہائی سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے کے بیان کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو معاملے کی ہائیکورٹ کے سینئر جج سے انکوائری کا حکم دے دیا اور سات روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد نے خانانی اینڈ کالیا کی رہائی کے بعد بیان میں کہا تھا خانانی اینڈ کالیا کمپنی کے مالکان اربوں روپے کی بیرون ملک منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہیں اور انہوں نے اپنی رہائی کیلئے بھاری رقم کا استعمال کیا۔ اخبارات میں شائع ہونے والے اس بیان کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا یہ الزامات انتہائی سنگین ہیں اور بادی النظر میں بنکنگ کورٹ کراچی کے پریذائیڈنگ افسر کے خلاف نظر آتے ہیں جنہوں نے مقدمہ کا فیصلہ کیا تھا۔ اس لئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ معاملے کی انکوائری کرائیں۔
چیف جسٹس نوٹس
مزیدخبریں