توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری دفاع، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت فریقین کو دوبارہ نوٹس

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی آئی ایس آئی، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ آئی ایس آئی کے چار کنٹریکٹ ملازمین سجاد علی، شاہد دلاور، محمد شفیق اور گل داد نے اپنی مستقلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت عالیہ نے سنگل بنچ نے 31 دسمبر 2012ءکو فریقین کو حکم دیا کہ درخواست گزاروں کی ریگولرائزیشن کے کیسز جلد سے جلد کابینہ کی سب کمیٹی کو بھجوائے جو پالیسی کے مطابق ان کی درخواست پر فیصلہ کرے۔ توہین عدالت کی درخواست میں پٹیشنرز نے موقف اپنایا ہے کہ کابینہ کی سب کمیٹی نے 29جنوری 2013ءکو انہیں 2005ءسے ریگولر کرنے اور واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی ہے لیکن ابھی تک انہیں ریگولر نہیں کیا گیا۔ گزشتہ سماعت فاضل عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کئے تاہم جمعرات کو سماعت کے موقع پر مدعا علیہان کی پیروی کے لئے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر جسٹس ریاض احمد خان نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...