اسلام آباد (نوائے وقت نیوز + آئی این پی) چیئرمین سینٹ سید نیئر بخاری نے سندھ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا۔ الیکشن کمشن کے مطابق سینٹ کی نشست کے لئے پولنگ 14 مارچ کو ہو گی۔