صدر کے 2 عہدوں کے خلاف توہین عدالت کیس، ہائیکورٹ کا فل بنچ آج سماعت کرے گا


لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کا فل بنچ صدر زرداری کے دو عہدوں کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج کرے گا۔ گذشتہ روز صدر کے خلاف توہین عدالت کیس میں مختلف دستاویزات اور اخباری تراشوں کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کرتے ہوئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ جس کی سماعت بھی آج ہونے کا امکان ہے۔ منیر احمد ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ سے پارٹی قیادت کے بارے میں تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ مخدوم امین فہیم پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے تو چیئرمین اور گیلانی مرکزی رہنما ہیں مگر دوسری طرف یہ افراد پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ پر مخدوم امین فہیم بطور وائس چیئرمین اور یوسف رضا گیلانی بھی بطور وائس چیئرمین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ہیں۔ اِسی ویب سائٹ پر پنجاب، بلوچستان خیبر پی کے، سندھ، ناردرن ایریاز کے ممبران کے نام لکھے ہوئے ہیں، یہ سب وہ افراد ہیں جو پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے اصل میں پیپلز پارٹی ہی اصل جماعت ہے اِس کے علاوہ اخباری تراشے لگائے گئے جس میں بتایا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری آج بھی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صدر 2 عہدے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...