لاہور(خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ ق کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد شفیع نے گزشتہ روز اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا، وہ پی پی 288رحیم یار خان سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق انکا استعفیٰ موصول ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق میاں محمد شفیع آنے والے دنوں میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق میاں محمد شفیع اپنے حلقے سے ق لیگ کے منتخب ایم این اے خسرو بختیار سے اختلافات کے باعث مستعفی ہوئے ہیں۔
ایم پی اے
ق لیگ کے ایک ایم پی اے میاں محمد شفیع اسمبلی رکنیت سے مستعفی، پی پی پی میں شمولیت کا امکان، ذرائع
Mar 08, 2013