اپراورکزئی/پشاور (آئی این پی) ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 20شدت پسند جاں بحق ہو گئے۔ ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہو گیاجبکہ فورسز نے شدت پسندوں کے اہم گڑھ کا کنٹرول حاصل کر لیا۔فورسز نے شدت پسندوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ کر دےئے۔ سکیورٹی ذرائع کےمطابق اپراورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے اہم گڑھ غنڈہ میلہ کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ فورسز کی کارروائی میں 5شدت پسند مارے گئے ادھر علاقہ نادر میلہ میں سکیورٹی اہلکار گشت پر تھے ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ ایک آفیسر سمیت 3اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد فورسز کی کارروائی میں 7شدت پسند مارے گئے، متعدد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب مردان میں کٹی کڑی کے علاقے محمد اکرم خان کلے میں گورنمنٹ گرلز سکول کی عمارت میں شدت پسندوں نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔ جس کے پھٹنے سے سکول کی عمارت کو جزوی نقصان ہوا۔
اپراورکزئی