لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں ایک بہن اپنے نکھٹو بھائی کا مستقبل سنوارتے حوالات کے پیچھے جا پہنچی۔ لاہور میں لڑکے کا روپ دھار کر لڑکی میٹرک کا امتحان دیتی پکڑی گئی تھانہ مسلم ٹاﺅن کی حراست میں موجود اقرا نے بتایا کہ اس کا بھائی بیاد ڈاکٹر بننا چاہتا تھا لیکن امتحان میں مطلوبہ نمبر حاصل نہیں کر سکتا اس لئے میں لڑکے کا روپ دھار کرلڑکوں کے امتحانی سنٹر میں پہنچ گئی لیکن چھاپہ مار ٹیم نے پکڑ لیا۔ اقرا کا کہنا ہے کہ میں نے غلطی کی لیکن اس کی نیت اچھی تھی اس نے بھائی کے روشن مستقبل کیلئے انتہائی اقدام اٹھایا جس کا اسے دکھ نہیں۔
میٹرک / امتحان
بھائی کا مستقبل سنوارنے کیلئے لڑکی لڑکا بن کر میٹرک کا امتحان دیتے گرفتار
Mar 08, 2013