سروے نے میچ سے پہلے ہی عمران کی وکٹ گرا دی: پرویز رشید


لاہور (نوائے وقت نیوز+ایجنسیاں) سینیٹر پرویز رشیدنے کہا ہے کہ عمران خان دوغلے بیانات کی بجائے کھل کر بتائیں کہ وہ سروے کو مانتے ہیں کہ نہیں؟عمران خان کے اپنے ساتھی بیان دے رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن)کو مقبولیت پنجاب حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے ملی ہے۔ سروے نے میچ سے پہلے ہی عمران خان کی وکٹ گرا دی۔ عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشیدنے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کے حوالے سے ہونے والا یہ سروے تحریک انصاف کے بدنام زمانہ الیکشن سے پہلے ہوچکا تھا، بعد میں ہوتا تو تحریک انصاف کا گراف اور بھی نیچے ہوتا۔انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف نیچے آیا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دن میں خواب دیکھنے والے عمران خان پر اپنی مقبولیت کی حقیقت کھل چکی ہے۔ عمران خان زرداری کی بی ٹیم کا کردار ادا کرتے ہوئے اس پنجاب حکومت پر تنقید کر رہے ہیں جس نے صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا ایک جال بچھا دیا ہے۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہنگامہ آرائی اور ہلڑ بازی نے نام نہاد سونامی کے دعویدار وں کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔
پرویز رشید

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...