راولپنڈی (ثناءنیوز) گوجر خان کے قرےبی علاقہ مےں رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان نے خالہ زاد بھائی کے ساتھ مل کر اپنے والد بھائی اور دو بہنوں کو قتل کر دےا راولپنڈی کے علاقہ موہڑہ جنجوعہ مےں بےٹے نے گھر مےں فائرنگ کر دی جس کے نتےجہ مےں ملزم کا باپ راجہ آزاد ، بھائی قدےر آزاد اور دو بہنےں جاں بحق ہو گئےں جبکہ والدہ زخمی ہو گئی۔ محمد آزاد کے رشتہ داروں نے بتاےا کہ محمد آزاد کا چھوٹا بےٹا عثمان اپنی بہن کا رشتہ عزےزوں مےں کرنا چاہتا تھا اسکے والد اس بات پر راضی نہےں تھے تےن روز قبل اس بات پر گھر مےں شدےد جھگڑا بھی ہوا ۔پولےس کے مطابق جمعرات کی صبح دونوں ملزمان نے گھر مےں گھس کر محمد آزاد ، قدےر ، عائشہ اور اقصیٰ پر فائرنگ کر دی تےن افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اےک لڑکی ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے مےں دم توڑ گئی جبکہ والدہ بھی زخمی ہے ۔پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے گوجرخان ہسپتال روانہ کرد یں ۔ جبکہ قاتلوں کی تلاش جاری ہے۔
گوجر خان/قتل