فاطمہ گرلز ہائی سکول فین روڈ میں سالانہ سپورٹس گالا کا افتتاح

Mar 08, 2013


لاہور (پ ر) گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول 2۔فین روڈ لاہور میں نورالامین مینگل ڈی سی اولاہور نے انٹر سکول سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔ پروگرام میں متعدد نجی اور سرکاری سکولز نے شرکت کی۔ سکولوں کے درمیان بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول 2۔فین روڈ لاہور کے طالبات نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔ مہمان خصوصی آجاسم شریف ایم پی اے نے سینئر ہیڈمسٹریس گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول مسز مریم منظور کے انتظامات اور کاوشوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

مزیدخبریں