ڈونیڈن ٹیسٹ : کیوی باﺅلرز نے انگلش ٹیم کو 167 رنز پر ڈھیر کر دیا


ڈونیڈن (نیوز ایجنسیاں) ڈونیڈن ٹیسٹ میںانگلش ٹیم پہلی اننگز میں 167 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ یونیورسٹی اوول میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چار انگلش بلے باز ڈبل فگر داخل نہ ہوسکے۔ جوناتھن ٹراٹ 45 ، ای این بیل 40 ، میٹ پرائر 23 ، سٹیون فن 20 اور جیمز اینڈرسن23 رنز بناکر نمایاں رہے ، کومپٹن اور کیون پیٹرسن صفر ، صفر اور جوئے روٹ 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنز اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بروس مارٹن نے چار ، چار کھلاڑیوںکو آﺅٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 131 رنز بنالئے۔ پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے 36 رنز درکار ہیں۔ پیٹر فلٹن 46 اور ہمیش ردرفورڈ 77 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن