فلم ”دل پرائے دیس میں“ کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر نے میٹروپول سینما سے پرنٹ، پبلسٹی بورڈ اتار لئے

Mar 08, 2013


لاہور (کلچرل رپورٹر) میٹروپول سینما کے منیجر قیصر ثناءاللہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ میٹروپول سینما پر زیرنمائش فلم ”دل پرائے دیس میں“ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بدھ کے روز 3:30 کے شو کے بعد فلم کے پرنٹ اور پبلسٹی اتار کر لے گئے جس سے مالی نقصان کے علاوہ سینما انتظامیہ کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے چیئرمین فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن سیدنور اور چیئرمین فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن چودھری اعجاز کامران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں۔

مزیدخبریں