اسلام حقوق نسواں کا سب سے بڑا محافظ ہے:رخسانہ جبیں

Mar 08, 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبیں اور ناظمہ ضلع لاہور زبیدہ جبیںنے کہا ہے کہ اسلام ہی عورت کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے۔ عورت کو اس کا وہ مقام دینے کی ضرورت ہے جو اس کے رب اور خالق نے اسے دیا ہے۔ خواتین کے حقوق کے نام پردنیا بھرمیںخواتین کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ مظلوم خواتین کے حقوق کا نعرہ لگا نا فیشن بن گیا ہے اور عورت کے بنیادی حقوق کا معیار مادر پد ر آزادی کوقرار دیا گیا ہے۔ ہمیں اس موقع پر اس کلچر کو بدلنا ہوگااوراسلام کی روشنی میںحقوق کے معیارات طے کرنا ہوںگے۔ 

مزیدخبریں