مشرف ٹرائل اور عوامی مسائل

مکرمی ! آجکل جنرل مشرف کے ٹرائل پر خوب بحث چل رہی ہے۔ پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرانک میڈیا سب ہی خوب بات سے بات نکال رہے ہیں۔ آٹھ نو سالہ مشرف دور ایسا تھا جس نے ہر عام آدمی کو بے حد کوفت میں مبتلا کئے رکھا کیونکہ جو بھی ظالم یا جابر حکمران آتا ہے تو وہ براہ راست عام آدمی پر اپنا تسلط قائم کرتا ہے۔ جب مشرف دور کا آغاز ہُوا اس وقت مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی، تب لوگوں کے دلوں میں نواز حکومت کیلئے بڑی محبت تھی۔ جنرل مشرف کا آنا اور ملک پر فوج کا غلبہ ہو جانا ایک عام آدمی کیلئے بڑا کٹھن مرحلہ تھا۔ یہی پرویز مشرف تھے جو صدر پاکستان بھی بنے۔ مجھے آج بھی یاد ہے لوگ ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھی ڈرتے تھے۔ یہ کتنی خوبصورت بات ہے کہ ’’صدا بادشاہی میرے ربّ کی‘‘ اس دنیا میں ہر عروج کو زوال ہے۔ (حمیرا محمود۔ لاہور)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...