مکرمی! بجلی کا بحران عوام کے مسائل میں سرفہرست مسئلہ ہے۔ اس بحران کی بدولت ناصرف معاشی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیںبلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی اس سے بری طرح متاثر ہوئے گزشتہ روز تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کا افتتاح اس ضمن میں ایک خوش آئند پیشرفت ہے۔ 2016ء تک مکمل ہونے والا یہ منصوبہ 1410 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی بدولت قومی سسٹم میں چار بلین یونٹ کا اضافہ متوقع ہے۔ بجلی کی پیداوار میں یہ اضافہ ملکی ترقی کی جانب ایک اور مثبت قوم ہے تھرمل کی بجائے ہائیڈل پاور پر انحصار ملک کی کمزور معیشت کیلئے ایک بہتر فیصلہ ہے وزیراعظم میاں نواز شریف کا چوتھے توسیعی منصوبے کا اعلان عوام کیلئے خوشخبری ہے۔ (محمد جمیل ۔ لاہور)
توانائی کا بحران
Mar 08, 2014