آفریدی، احمد شہزاد، عمرگل کا فٹ ہونا پاکستان کا ٹاس جیتنا جیت کی پیشن گوئی ہے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ کا فائنل آج  کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم بھارت اور بنگلہ دیش سے شاہد آفریدی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جیت گئی۔ بنگلہ دیش کی وکٹیں بیٹنگ کیلئے بہت سازگار ہیں پھر بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم ہی فائدہ میں رہتی ہے کیونکہ ایک تو پہلے باؤلنگ کرنے والی ٹیم سوکھے گیند سے عمدہ باؤلنگ کرتی ہے اور پھر بعد میں دوسرے وقت بیٹنگ کرتے گیند گیلا ہو جاتا ہے۔ نہ ٹرن ہوتا ہے اور نہ ہی گیند سوئنگ ہوتا ہے اس لئے دوسرے وقت بیٹنگ والی ٹیم فائدے میں رہتی ہے۔ اس پورے ٹورنامنٹ میں سری لنکا کی ٹیم ابھی تک ایک میچ بھی نہیں ہاری۔ میرے نزدیک پاکستان کی ٹیم سری لنکا سے بہتر نظر آتی ہے مگر خبروں کے مطابق عمرگل، احمد شہزاد اور شاہد آفریدی زخمی کھلاڑیوں کی لسٹ پر ہیں اور تینوں کھلاڑی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں۔ اگر یہ تینوں کھلاڑی سو فیصد فٹ ہو کر کھیلے تو انشااللہ جیت پاکستان کی ہو گی اور جیت کیلئے پاکستان کو پہلے باؤلنگ کا چانس بھی ملے تو سونے پر سہاگہ ہو گا۔ پاکستانیوں کو مالنگاکو جی داری سے کھیلنا ہو گا جبکہ سنگاکارا کو جلد آؤٹ کرنا ہو گا۔ مجموعی طور سے پاکستان کا ٹاس جیتنا تینوں زخمی کھلاڑیوں کا فٹ ہونا پاکستان کی جیت کی پیشن گوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن