فائنل میچ نے بکیز اور ماہر فلکیات کو بھی مخمصے میں ڈال دیا

دھاکہ(اے پی اے)ایشیا کپ فائنل میں فتح کے متعلق ایک طرف ماہر فلکیات پریشان ہیں کہ انکے ستارے الجھے ہوئے ہیں تو دوسری طرف بکیز کو بھی یہ سمجھ نہیں آرہی ہے کہ فیورٹ کون ہے کیونکہ یہ مقابلہ بڑے ٹکر  کا ہے۔لنکنز تو ہمیشہ سے ہی کیلکولیٹڈ رہے ہیں لیکن شاہینوں کی پرواز نیچے ہوتی ہے تو کبھی اوپر ہوتی ہے۔ ایشیا کپ کے تمام سنسنی خیز لمحات کے بعد گرین شرٹس کے ستارے روشن ہیں۔ علم نجوم اور فلکیات کے ماہر ماموں کہتے ہیں کہ نہ تو پاکستان کے ستارے روشن ہیں اور نہ ہی سری لنکا کے۔ فائنل میں بھی پاکستان کی فتح کا راز آفریدی کے ستاروں میں ہی پوشیدہ ہے۔ جو یہ بھی بتارہے ہیں کہ ان کو انجری بھی ہوسکتی ہے۔بکیز پریشان ہیں کہ فیورٹ کون ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹہ میں بھی برابر کا ہی ریٹ نکلے گا اور ستاروں کی چال بھی واضح پیش گوئی کی بجائے امکانات میں الجھی ہوئی ہے۔ ماموں کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت پاکستانی کھیلوں کیلئے ستاروں کی چال مثبت ہے اور جیت کا واضح امکان ہے لیکن اس کیلئے پرفارمنس تو دینا ہی پڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...