خواجہ آصف اور سعد رفیق کی خورشید شاہ سے ملاقاتیں، طالبان کمیٹی سے مذاکرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات کی اور طالبان کمیٹی سے  مذاکرات اور شمالی وزیرستان آپریشن اور ملک کی امن وامان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔ دریں اثناء خورشید شاہ سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے  بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے قومی سلامتی پالیسی پر تحفظات سے آگاہ کیا جس پر سعد رفیق نے کہا کہ آپ ایوان کی جان ہیں آپ کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...