نریندر مودی مسلمانوں سے مخلص ہیں تو بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کرائیں: راہول گاندھی

Mar 08, 2014

نئی دہلی (اے پی اے) بھارتی حکمراں جماعت کانگرس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی مسلمانوں سے اتنے ہی مخلص ہیں تو پھر بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کر کے اخلاص کا ثبوت دیں۔ مہر خبر رساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت کانگرس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی مسلمانوں سے اتنے ہی مخلص ہیں تو پھر بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کرکے اخلاص کا ثبوت دیں۔ اور اس کیس میں مسلمانوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ بھی کریں لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ ان کی جماعت نے کبھی بھی اچھے کام نہیں کئے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ جس طرح ان کی جماعت نے انگریزوں کو شکست دی اسی طرح وہ بی جے پی کو بھی شکست دیں گے۔

مزیدخبریں