لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے باشندوں کو پاکستان میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ خیبر پی کے، گلگت، مغربی بلوچستان، سوات، بونیر اور لوئر دیر کا سفر نہ کریں۔ چارسدہ، کوہاٹ، ٹانک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان کو غیرمحفوظ قرار دیا ہے۔