چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی خواجہ آصف کمیٹی کے سربراہ ہونگے

Mar 08, 2014

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم نے چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کیلئے پانچ رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیدی، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کیلئے پہلے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی لیکن اسکے تینوں ناموں کو مسترد کر دیا گیا ہے کیونکہ پہلی کمیٹی کے شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں پر تعلیمی حلقوں نے اعتراضات اٹھائے تھے۔ذرائع کے مطابق نئی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع خواجہ آصف ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت میاں بلیغ الرحمن، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاظمی اور وزیراعظم کے سیکرٹری جاوید اسلم شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور میرٹ کی بنیاد پر ایچ ای سی ایکٹ کے مطابق چیئرمین تعینات کیا جائے۔

مزیدخبریں