بابر اعوان کی طبیعت ناساز، عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی

Mar 08, 2015

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت سیشن جج محمد تنویر کی عدالت میں ہوئی۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور جواب دہندہ کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور فاضل جج کو بتایا کہ سینئر ایڈووکیٹ بابر اعوان کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ شاہ خاور بخاری نے ایڈووکیٹ بابر اعوان کے وکالت نامے پر اعتراض کی درخواست پر جواب بھی عدالت میں داخل کروایا۔ انہوں نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔ 

مزیدخبریں