لاہور (اپنے نامہ نگار سے) این اے 125کے ووٹوں کی نادراکے ذریعے تصدیق کرانے کیلئے دائر درخواست کا فیصلہ کل 9 مارچ کو سنایا جائیگا۔ ہفتہ کے روز سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ووٹوں کی تصدیق کیلئے یہ درخواست تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ اس حلقہ سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے ہیں۔
این اے 125: نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کیلئے درخواست پر فیصلہ کل ہوگا
Mar 08, 2015