بجٹ میں ٹیکس اصلاحات کمشن کی تجاویز سے فائدہ اٹھایا جائے: اسحق ڈار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں رواں سال کے بجٹ میں مقرر کردہ اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ نے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بعض اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ بعض تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ٹیکس ریفارمز کمشن تشکیل دیدیا گیا ہے۔ ایکسپورٹ ری فنانسنگ کے مارک اپ ریٹ میں کمی کی گئی ہے۔ ایگزم بینک کے قیام میں پیشرفت ہوئی۔ ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ 30 ستمبر تک ٹیکسٹائل سیکٹر کو 10 ارب 18 کروڑ روپے کے ری فنڈ کے چیک جاری کئے گئے۔ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت کی انہیں زیر التواء ری فنڈ کے معاملات کی مکمل رپورٹ دی جائے۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے خاصی پیشرفت کی گئی ہے۔ یکم اپریل سے 325 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی درآمد شروع ہو گی جسے بتدریج بڑھا کر 400 ایم ایم سی ایف ڈی کر دیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے بجٹ اقدامات پر عمل کی پیشرفت پر اطمینان کا ظاہر کیا۔ آئندہ ہفتے بجٹ 2015-16ء کے بجٹ فریم ورک پر پریزنٹیشن دی جائے گی۔ وزیر خزانہ کو بریفنگ میں بتایا گیا بجٹ کے اعلان کردہ بیشتر اہداف حاصل کر لئے جائیں گے۔ ایل این جی کی درآمد اپریل میں متوقع ہے۔ اسحق ڈار نے ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ کی تیاریاں بروقت کی جائیں، ٹیکس اصلاحات کمشن کی تجاویز سے فائدہ اٹھایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...