اسلام آباد ہائیکورٹ میں سلمان تاثیر قتل کیس پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائیگا

اسلام آباد (آئی این پی) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ممتاز قادری کو عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا جس پر ممتاز قادری نے عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ یک ماہ قبل ممتاز قادری کیس پر دونوں وکلا کی جانب سے تمام دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت میں اس کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا تھا تاہم اب عدالت نے ممتاز قادری کیس کا فیصلہ (کل) پیر 9 مارچ کو سنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ممتاز قادری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جائیگا جہاں انکے کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...