چیف سیکرٹری سندھ کی وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ سے ملاقات، اختلافات ختم ہوگئے

Mar 08, 2015

کراچی (نیوز ڈیسک) چیف سیکرٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ نے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سجاد سلیم ہوتیانہ اور قائم علی شاہ میں اختلافات دور ہوگئے۔ ادھر ترجمان چیف سیکرٹری کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری میں کوئی اختلافات ہیں نہ سجاد سلیم ہوتیانہ کو وزیر اعلیٰ نے کام سے روکا ہے۔ واضح رہے تین روز قبل قائم علی شاہ نے سجاد سلیم ہوتیانہ کی خدمات واپس کرنے کا خط وفاقی حکومت کو بھجوا دیا تھا تاہم چیف سیکرٹری نے وفاق کی ہدایت پر کام جاری رکھا اور عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔

مزیدخبریں