کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت سے سوائن فلو پاکستان منتقلی خدشہ کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے الرٹ جاری کردیا، محکمہ صحت نے صوبے کے تمام ہسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا، اندرون سندھ کے ڈاکٹرز کو زکام کے مریضوں کی خصوصی سکریننگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق علامات کی صورت میں نمونے تشخیصی لیبارٹری اسلام آباد بھجوائے جائیں۔
بھارت سے سوائن فلو پاکستان منتقل ہونے کا خدشہ، سندھ کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ
Mar 08, 2015