شراب تمام جرائم کی ماں ہے‘ بھارت بھر میں اسکے استعمال پر پابندی لگائی جائے: سماجی کارکن سوامی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی سماجی کارکن سوامی اگنی ویش نے کہا ہے بھارت میں شراب تمام جرائم کی ماں ہے۔ اس کے استعمال اور پیداوار پر ملک بھر میں پابندی لگائی جائے۔ شعور بیدار کرنے کیلئے امرتسر سے نئی دہلی تک ریلی نکالی جائے گی۔ یہ بات کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ اترپردیش کے مسلمان وزیر محبوب نے وعدہ کیا ریاست میں شراب کے استعمال پر پابندی کے سلسلہ میں ملائم سنگھ یادو سے بات کروں گا۔ جمعیت علمائے ہند کے سیکرٹری جنرل مولانا محمود مدنی نے تمام مسلمانوں پر زور دیا وہ معاشرے میں اختلافات کو فروغ نہ دیں۔ اسلام معصوم شہریوں پر حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔ دنیا بھر میں دہشت گردی کی مذمت کی۔ خواتین پر حملے انسانیت کیخلاف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...