چکوال (نامہ نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی گاڑی موٹر وے پر اُلٹ گئی، بلکسر انٹرچینج کے قریب جب وہ کٹاس راج کی تقریب میں شرکت کیلئے ا ٓرہے تھے تو سڑک پر پھسلن کی وجہ سے گاڑی اُلٹ گئی اور اس نے دو تین قلابازیوں کھائیں۔ وفاقی وزیر اور ان کے ساتھ ڈرائیور نعت ستی سمیت وفاقی سیکرٹری منصف حسین اور ان کے ایک دوست جمیل اعوان کو فوری طو رپر ریڈو کمپلیکس ہسپتال بلکسر منتقل کیا گیا جہاں پر نعت ستی کو زیادہ چوٹیں آئیں، وفاقی سیکرٹری کا انگوٹھا زخمی ہوا جبکہ جمیل اعوان کے پاﺅں کو زخم آئے جبکہ وفاقی وزیر کو بالکل ہلکی چوٹیں آئیں۔ وفاقی وزیر اور ان کے ساتھیوں کو ایک گھنٹے کے بعد ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ گاڑی میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی موجود تھے جو حادثے میں محفوظ رہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے ہمراہ کٹاس راج میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ ابتدائی طبی امداد دی گئی سپیکر قومی اسمبلی بعد ازاں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر تقریب میں شرکت کے لیے کٹاس روانہ ہو گئے جبکہ سردار یوسف واپس اسلام آباد چلے گئے۔
گاڑی اُلٹ گئی
چکوال: وفاقی وزیر مذہبی امور کی گاڑی الٹ گئی، سردار یوسف سمیت 4 افراد زخمی سپیکر ایاز صادق بھی سوار تھے، محفوظ رہے
Mar 08, 2015