لاگوس (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی )نائیجریا کے شمالی شہر میدو گوری میں 3 بم دھماکوں میں بچوں اور خواتین سمیت58 افراد ہلاک‘50زخمی ہو گئے، بوکو حرام پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔وسطی نائیجیریا میں مغوی امریکی خاتون کو ایک ماہ بعد رہا کر دیا گیا۔ امریکی مشنری خاتون فیلیس سورتر کو گزشتہ ماہ وسطی نائیجیریا کے قصبے ایمیورو سے نامعلوم مسلح نقاب پوشوںنے اغوا کر لیا تھا۔ مغوی خاتون کو رہائی کے بعد امریکی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔بی بی سی کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق دو دھماکے ایک بازار میں ہوئے جبکہ ایک اور ایک مصروف بس کے اڈے پر ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں خودکش بمبار ملوث تھے۔ مائیدیگوری شہر ایک زمانے میں بوکوحرام تنظیم کا مرکز رہ چکا ہے جو کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔
نائیجیریا: 3 بم دھماکے ، بچوں اور خواتین سمیت 58 ہلاک: مغوی امریکی خاتون رہا
Mar 08, 2015