امن و امان کی بگڑتی صورتحال، میوزک انڈسٹری کے حالات خراب ہیں : انور رفیع

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار انور رفیع نے کہا ہے کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے حالات بہت خراب ہیں۔ اس کی بڑی وجہ تو فلم انڈسٹری کا بحران ہے کیونکہ ہر فلم میں آٹھ سے دس گانے شامل ہوتے ہیں جب فلم انڈسٹری عروج پر تھی تو فلموں کے گانے گانے کیلئے بمشکل وقت ملتا ہے۔ اب فلمیں نہیں بن رہیں اس لئے گانے بھی نہیں بن رہے۔ میوزک انڈسٹری کے بحران کی دوسری بڑی وجہ ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ہے جس کے باعث تقریبات اور میوزک شوز نہیں ہو رہے۔ اگر حالات بہتر ہو جائیں تو ثقافتی تقریبات اور میوزک شوز ہونگے جس سے گلوکاروں اور میوزیشنز کی مصروفیات بڑھ جائیں گی۔ حکومت کو چاہئے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے اقدامات کے علاوہ وہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے بھی کوشش کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...