’’کرکٹ کے باغی نے وقار کا وقار مجروح کر دیا‘‘ سرفراز کی شاندار کارکردگی کی سوشل میڈیا پر دھوم

Mar 08, 2015

لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کی عالمی کرکٹ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف فتح اور سرفراز کی شاندار کارکردگی کی سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچ گئی اور لاکھوں شائقین نے سرفراز کو خراج تحسین پیش کیا۔ لاکھوں افراد نے ’’سلیوٹ ٹو سرفراز‘‘ میں لاکھوں پیغامات بھیج کر خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ’’پاکستان کا سرفراز کو سلام‘‘ ’’سرفراز نے دھوکہ نہیں دیا‘‘ ’’گرین دے گھما کے‘‘ اور ’’ ٹیم گرین کا خواب پورا ہوگیا‘‘ شامل ہیں۔ بعض لوگوں نے اپنے کمنٹس میں کہاکہ ’’کرکٹ ٹیم کے باغی نے وقار کا وقار مجروح کردیا‘‘۔

مزیدخبریں